محکمہ شماریات نے نومبر 2025ء کے لیے بین الاقوامی تجارتی اشیا کے نتائج جاری کئے ہیں جن کے مطابق نان آئل بر آمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو نومبر 2025ء میں نومبر 2024ء کے اسی مہینے کے مقابلے میں 20.7 فیصد رہا ہے۔
محکمے نے وضاحت کی کہ قومی نان آئل برآمدات (دوبارہ برآمدات کے علاوہ) میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دوبارہ برآمد کی جانے والی اشیا میں نمایاں طور پر 53.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
یہ اضافہ بنیادی طور پر مشینری، برقی آلات اور ان کے پرزہ جات کی بر آمدات میں 81.9 فیصد اضافے کے باعث ہوا جو مجموعی دوبارہ بر آمدات کا 51.5 فیصد بنتی ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق مجموعی تجارتی برآمدات میں نومبر 2024ء کے مقابلے میں 10.0 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تیل کی برآمدات میں 5.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس، مجموعی برآمدات میں
تیل کی برآمدات کا تناسب نومبر 2024ء میں 70.1 فیصد سے کم ہو کر نومبر 2025ء میں 67.2 فیصد رہ گیا۔
در آمدات کے حوالے سے نومبر 2025ء میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں معمولی 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے نتیجے میں تجارتی اشیا کے توازن کا سرپلس نومبر 2024ء کے مقابلے میں 70.2 فیصد بڑھ گیا۔