محکمہ موسمیات نے آج اتوار کے موسم سے متعلق اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود رہے جس کے حد نگاہ متاثر ہونے کا قوی امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہاہے کہ القصیم، شمالی سرحدی علاقہ، مشرقی علاقہ اور ریاض ریجن کے شمالی حصوں میں درمیانی سے شدید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
توقع کی جارہی کہ موسلادھار بارش سیلابی ریلوں کے بہاؤ کا سبب بن سکتی ہے جبکہ بعض مقامات پر اولے بھی پڑنے کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ درجۂ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی جو گرد و غبار اور مٹی کو اُڑائیں گی۔
اس کے نتیجے میں ان علاقوں کے بعض حصوں میں حدِ نگاہ تقریباً ختم ہو سکتی ہے۔
تبوک اور ساحلی علاقوں میں بھی یہی صورتحال متوقع ہے۔
مغربی علاقوں کے بعض حصوں میں بارش برسانے والے گرج چمک کے بادل بننے کے امکانات بدستور موجود ہیں جن سے قبل تیز ہوائیں چلیں گی جو حدِ نگاہ کو متاثر کریں گی۔