اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

ایرانی وزیرخارجہ کی روسی صدر سے اہم ملاقات، حالات حاضرہ پر مشاورت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایران روس ملاقات پیوٹن عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مصافحہ کررہے ہیں (فوٹو: ایکس)

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے سینٹ پیٹرزبرگ میں اہم ملاقات کی ہے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور اسرائیل و امریکہ کے ساتھ جنگ کے بعد کے ممکنہ حالات اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریملن کے ترجمان دمیتری بیسکوف نے بتایا کہ صدر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ کی صدارتی لائبریری میں ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ 

انہوں نے اس ملاقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ 

ایران اور خطے کی بدلتی صورتحال پر براہ راست بات چیت ضروری تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ روس جنگ کے خاتمے کے بعد کی حکمت عملی طے کرنے کا بہترین موقع ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ تہران اپنے روسی دوستوں کے ساتھ مل کر مستقبل کا لائحہ عمل بنائے گا۔

ایران سفارتکاری میدان فرق عراقچی قاليباف تنازع
ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف (درمیان) اور وزیر خارجہ عباس عراقچی (بائیں) اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر (یورپی پریس فوٹو ایجنسی)

عباس عراقچی نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں تاخیر کا ذمہ دار امریکی رویے کو قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے ضرورت سے زیادہ مطالبات کی وجہ سے مذاکرات اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکے، جس کی وجہ سے خطے میں امن کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ قیادت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ 

ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ ایرانی نظام کے اندرونی خلفشار اور الجھن کی وجہ سے کسی بھی ٹھوس یا پائیدار معاہدے تک پہنچنا فی الحال بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ روس پہنچنے سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، جہاں امریکہ کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی شرائط پر غور ہوا۔ 

تہران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کئی ہفتوں کے تنازع کے بعد اپنے قومی حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گا۔

سمندری سیکیورٹی کے حوالے سے عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان ماہرین کی سطح پر مشاورت جاری رکھنے کا معاہدہ ہوا ہے۔ 

دونوں ممالک آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی حفاظت اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے مسلسل رابطے میں رہنے پر متفق ہیں۔

قبل ازیں روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے 26 اپریل کو اس دورے کی تصدیق کی تھی، جس کے مطابق عباس عراقچی 27 اپریل کی صبح سینٹ پیٹرزبرگ پہنچے تھے، جہاں ان کی روسی قیادت سے ملاقاتیں مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے حل کے لیے انتہائی کلیدی تصور کی جا رہی ہیں۔