اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مصر میں موبائل کے استعمال پر عمر کی حد مقرر کرنے کی تجویز

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے قوانین نافذ کیے جائیں جو ایک مخصوص عمر تک موبائل فون کے استعمال کو محدود کریں۔

انہوں نے مصری پولیس کے 74 ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ’میں خود کو، حکومت کو اور پارلیمنٹ کو یاد دہانی کراتا ہوں کہ آسٹریلیا اور برطانیہ نے ایک خاص عمر تک موبائل فون کے استعمال کو محدود کرنے یا اس پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون سازی کی ہے‘۔

مزید پڑھیں

مصری صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اس اقدام کا مقصد کسی نظام یا اقتدار کا تحفظ نہیں بلکہ بچوں کو اُن خطرات سے بچانا ہے جو ان کی سوچ، شعور اور شخصیت کی تشکیل کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
دوسری طرف مصری پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ احمد بدوی نے العربیہ سے گفتگو

 کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر السیسی کی یہ تجویز اہم اور قابلِ تحسین قدم ہے جس کا بنیادی مقصد بچوں کا تحفظ اور مصری خاندان کے استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ کمیٹی کے اراکین سے رابطہ کر کے وسیع پیمانے پر مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ بھی ہم آہنگی کی جا رہی ہے تاکہ عملی اطلاق کے طریقۂ کار اور نفاذ کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

454646456

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام تکنیکی ترقی کے منافی نہیں بلکہ اس کا مقصد بچوں اور نو عمر افراد کو اُن خطرات سے بچانا ہے جو کئی خلافِ ضابطہ ایپلی کیشنز کے استعمال سے لاحق ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے نشاندہی کی کہ 14 سال سے کم عمر کے بعض بچے خطرناک ایپلی کیشنز، جن میں الیکٹرانک شرط بندی کی ایپس بھی شامل ہیں، کی طرف مائل ہو چکے ہیں۔

رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے