انسانی دل جسم کا سب سے اہم عضو ہے جو آکسیجن اور غذائیت سے بھرپور خون کو تمام بافتوں تک پہنچاتا ہے۔
مزید پڑھیں
عالمی سطح پر امراضِ قلب میں اضافے کے پیشِ نظر ماہرینِ غذائیت نے روزمرہ زندگی میں آسان تبدیلیوں پر زور دیا ہے جو دل کی فعالیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
چقندر کا جوس اور تخم بالنگا
چقندر ایسے مرکبات سے مالا مال ہے جو شریانوں کو کشادہ کر کے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
اس کے ساتھ تخم بالنگا میں موجود فیٹی ایسڈز سوزش کو کم کرنے اور کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
سیب کا سرکہ اور شہد
شہد اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو شریانوں کی حفاظت کرتے ہوئے دل کے افعال کو بہتر بناتا ہے۔
سیب کا سرکہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون ہے، البتہ اسے پانی میں ملا کر استعمال کرنا چاہیے تاکہ دانتوں کی صحت برقرار رہ سکے۔
ڈارک چاکلیٹ اور چائے
ڈارک چاکلیٹ اور چائے کا امتزاج ذائقے اور صحت کا بہترین سنگم ہے۔
یہ دونوں اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ تحقیق کے مطابق 4 سے 8 ہفتوں کا مستقل استعمال دل کی صحت پر نمایاں اور مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
یہ غذائی امتزاج دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور وزن کنٹرول کرنے کا ایک سادہ مگر مؤثر ذریعہ ہیں۔
اگرچہ یہ غذائیں دل کے لیے انتہائی مفید ہیں، تاہم کسی بھی تبدیلی سے قبل طبی ماہرین سے مشورہ کرنا اور متوازن طرزِ زندگی اپنانا مجموعی صحت کے لیے ناگزیر ہے۔