اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ڈیووس اجلاس: سعودی عرب نے چیلنجز کے حل کے لیے اقدامات پیش کریئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی عرب نے 19 سے 23 جنوری کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے 2026 کے سالانہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں اپنی شرکت کا اختتام کیا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی اقتصادی فورم کے بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کرے گا جو تعاون اور نمو کے موضوع پر ہوگا۔ 

یہ اجلاس 22 اور 23 اپریل کو جدہ میں منعقد ہوگا، جس کا عنوان ’مشترکہ بنیادیں قائم کرنا اور نمو کو فروغ دین‘ رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبدالله نے کی جس نے متعدد مؤثر بات چیت میں حصہ لیا اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور مواقع سے استفادہ کرنے کے لیے متعدد اہم اقدامات کا آغاز کیا۔
اجلاس کے دوران سعودی وفد نے دوبارہ زور دیا کہ تعمیری مکالمہ، عملی تعاون اور اجتماعی کوششیں ترقی، استحکام اور پائیدار

 خوشحالی کے لیے بنیاد ہیں۔ 

وفد کے اراکین نے عمومی اور خصوصی سیشنز، دو طرفہ ملاقاتوں اور ڈیووس سے ملکی، علاقائی اور عالمی میڈیا کے ساتھ انٹرویوز میں حصہ لیا۔

654456464

سعودی وفد میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر تجارت ماجد بن عبدالعزیز القصبی، وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطيب، وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح، وزیر مالیات محمد بن عبدالله الجدعان، وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالله بن عامر السواحہ، 

وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر بن ابراہیم الخریف اور وزیر معیشت و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم شامل تھے۔