سعودی وزارتِ داخلہ نے ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی مشترکہ مہم کے دوران 18 ہزار200 افراد گرفتار کئے ہیں ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 15 جنوری سے21 جنوری2026 کے درمیان ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 11442اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’3931 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2827 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 1762 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد
عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 46 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔
’اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 46 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 11 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔