اہم خبریں
21 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

قالیباف: ٹرمپ معاہدے کے متعلق جھوٹ پھیلا رہے ہیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
’جھوٹ کے ذریعے جنگ نہیں جیت سکے، یقیناً مذاکرات میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے‘ (فوٹو: العربیہ)

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران اور واشنگٹن کے درمیان معاہدوں سے متعلق جھوٹی معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

 

انہوں نے آج ہفتے کے روز اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ایک گھنٹے کے دوران امریکی صدر نے 7 بیانات دیئے اور وہ سب کے سب جھوٹ تھے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’وہ اس جھوٹ کے ذریعے جنگ نہیں جیت سکے اور یقیناً مذاکرات میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اگر ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز سے گزرنا آزاد نہیں رہے گا‘۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز سے بحری آمد و رفت تہران کے ساتھ ہم آہنگی اور اس کے طے کردہ راستے کے مطابق ہوگی۔

دوسری جانب امریکی صدر نے متعدد دعوے کئے تھے، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ امریکہ اور ایران کے نمائندے افزودہ یورینیم کی برآمد پر مل کر کام کریں گے اور تہران اپنے جوہری پروگرام کو غیر معینہ مدت تک معطل کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی زیادہ تر شرائط پہلے ہی طے پا چکی ہیں۔

d468500e a1b0 44a9 bb74
(فوٹو: العربیہ)

ادھر دوسری جانب آج ہفتے کو آبنائے ہرمز میں حالات اچانک کشیدہ ہوگئے جب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ امریکہ کی جانب سے جاری محاصرے کے ردعمل میں آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ 

اس کے ساتھ ہی تہران نے ایک روز قبل اس اہم بحری گزرگاہ کو تجارتی ٹینکروں کے لیے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تہران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر پابندیاں دوبارہ نافذ کر دی گئی ہیں اور امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے دوبارہ کھولنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایرانی بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول دوبارہ سابقہ صورتحال پر آ گیا ہے اور یہ اسٹریٹجک گزرگاہ ایرانی مسلح افواج کی سخت نگرانی اور انتظام میں ہے۔