اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

سعودی عرب کی طرف سے نیا امداد قافلہ غزہ پہنچ گیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
قافلے میں بڑی مقدار میں غذائی اجناس پر مشتمل راشن بیگز ہیں ( فوٹو:واس)

کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کا نیا قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے۔ 

قافلے میں بڑی مقدار میں غذائی اجناس پر مشتمل راشن بیگز شامل ہیں جو غزہ کے عوام کے لیے جاری عوامی سعودی امدادی مہم کا حصہ ہیں۔

F9791321
فوٹو: واس

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ امداد مرکز سعودی برائے ثقافت و ورثہ کے حوالے کی گئی، جو غزہ میں کنگ سلمان سینٹر کے شراکت دار ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔ 

F9791320
فوٹو: واس

اس ادارے کی فیلڈ ٹیمیں امداد کی تقسیم کے عمل کو جاری رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں، تاکہ منظم طریقے سے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک امداد پہنچائی جا سکے۔

F9791319
فوٹو: واس

یہ اقدام اس بات کا تسلسل ہے کہ سعودی عرب اپنے انسانی بازو کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے ذریعے مختلف بحرانوں اور مشکلات میں فلسطینی عوام کی مستقل حمایت کرتا آ رہا ہے۔