اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے آج اپنے ہمراہ وفد کے ساتھ مسجد نبوی شریف کی زیارت کی، جہاں انہوں نے نماز ادا کی اور روضۂ رسولﷺ پر حاضری دے کر نبی کریمﷺ اور آپؐ کے دونوں جلیل القدر صحابہؓ کو سلام پیش کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی پہنچنے پر ان کا استقبال مسجد نبوی کی سکیورٹی فورس کے کمانڈر کرنل متعب بن نعیمان البدرانی، ریجن میں شاہی پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر ابراہیم بن عبداللہ بری اور دیگر حکام نے کیا۔