وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس اہم رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت اور ان سے جڑے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔
بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور امریکا کے مابین ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر فریقین نے مذاکراتی عمل سے متعلق اپنے نقطہ نظر کا
تبادلہ کیا اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے خطے پر ممکنہ اثرات پر بھی غور و خوض کیا۔
سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے مذاکرات کے نتائج کے حوالے سے اپنے خیالات ظاہر کیے۔
یہ رابطہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں کے تسلسل اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان اہم مذاکرت اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جو دو دن جاری رہنے کے بعد بے نتیجہ ختم ہوگئے۔
مذاکرات کے دوران فریقین نے اپنے اپنے مطالبات اور مؤقف سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا، تاہم حتمی طور پر دونوں فریق کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔