اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سٹار فٹبالر رونالڈو نے سب سے زیادہ گول کئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes

پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سیزن 2025/2026 کے سترہویں راؤنڈ کے اختتام پر سعودی پروفیشنل لیگ کے ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں اپنی برتری مزید مضبوط کر لی ہے۔

رونالڈو نے اپنی ٹیم النصر کی قیادت کرتے ہوئے میزبان ضمک کے خلاف اس کے میدان پر 1-2 سے قیمتی فتح حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں

انہوں نے دوسرے ہاف کے آغاز میں دوسرا گول اسکور کیا۔ 

یہ مقابلہ ابہا میں واقع شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
پرتگالی سپر اسٹار نے اس سیزن میں 16 گول کر کے بدستور گول اسکوررز کی فہرست میں اول مقام برقرار رکھا ہے جبکہ جنوری 2023 میں النصر میں شمولیت کے بعد سے اب تک سعودی روشن

لیگ میں ان کے گولز کی مجموعی تعداد 90 ہو چکی ہے، جو انہوں نے 96 میچز میں اسکور کئے ہیں۔
گول اسکوررز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر میکسیکن اسٹرائیکر خولیان کینیونیس، جو القادسیہ کی نمائندگی کر رہے ہیں، سامنے آئے۔ 

انہوں نے دفاعی چیمپئن الاتحاد کے خلاف 1-2 کی سنسنی خیز فتح میں دو گول داغ کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی جس کے بعد ان کے گولز کی تعداد 15 ہو گئی۔

رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے