سعودی وزارتِ خارجہ نے شامی دار الحکومت دمشق میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور اس کے مشن کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے ہنگاموں، حملوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قومی علامات پر کی جانے والی توہین بھی سخت ناپسندیدہ ہے۔
وزارت نے زور دیا کہ وہ سفارتکاروں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی مخالفت کرتی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ معاہدوں کے تحت سفارتی مشنز اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔