اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، عباس عراقچی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز واضح کیا ہے کہ تہران حکومت نے کبھی اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران پر مسلط غیر قانونی جنگ کے خاتمے کے لیے مستقل اور پائیدار شرائط درکار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے موقف کو مسخ کر کے پیش کر رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تہران کسی بھی ایسی پیش رفت کا خواہاں ہے جو جنگ کے حتمی خاتمے کا باعث بنے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ منگل کو ایک خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ سے اس کی عسکری اور معاشی طاقت تباہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کا خاتمہ ہو چکا ہے اور جنگ اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گی۔

صدر ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں کے دوران ایران پر شدید فضائی حملے کیے جائیں گے۔ 

بدھ کے روز اپنے ایک اور خطاب میں انہوں نے جنگ کے جلد خاتمے کی امیدوں کو مسترد کرتے ہوئے ایران کو پتھر کے دور میں دھکیلنے کا کہا تھا۔