اماراتی حکام نے بتایا ہے کہ دبئی میں آج ہفتے کو دو مختلف مقامات پر عمارتوں پر ملبہ گرنے کے واقعات پیش آئے، جو کامیاب فضائی دفاعی کارروائی کے نتیجے میں رونما ہوئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حکومتِ دبئی کے میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ’اوریکل‘ کی عمارت کے سامنے والے حصے پر ملبہ گرا تاہم واقعہ معمولی نوعیت کا تھا اور کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دبئی کے علاقے ’مارینا‘ میں بھی ایک عمارت پر میزائل کے ٹکڑوں کا ملبہ گرا لیکن اس واقعے میں بھی نہ کوئی زخمی ہوا اور نہ ہی آگ لگنے کی اطلاع ملی۔