اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

مصر: گرد آلود طوفان کے بعد زہریلے بچھو پھیلنے لگے، کئی بچے زخمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

مصر کے گورنریٹ وادی الجدید میں شدید گرد آلود طوفان اور تیز ہواؤں کے بعد زہریلے بچھو اپنے قدرتی مسکن اور پہاڑی بلوں سے باہر نکل آئے ہیں۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق غیر معمولی موسمی حالات نے مقامی آبادی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو ہنگامی طبی امداد کی ضرورت پڑی ہے۔

تازہ واقعات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ متاثرین الداخلہ اور الفرافرہ کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں 

حکام نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا اور بروقت طبی امداد و اینٹی وینم انجیکشن فراہم کیے گئے۔

تمام متاثرین کو اسپتال میں انتہائی نگرانی میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ مصر کے سرحدی اور صحرائی علاقوں میں اس وقت ہائی الرٹ ہے کیونکہ ملک کو صحرائی ہواؤں کے دباؤ کا سامنا ہے جس سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔

sand storm in egypt 1
مصر میں شدید گرد کا طوفان (فوٹو: انٹرنیٹ)

واضح رہے کہ وادی الجدید اپنی وسیع جغرافیائی ساخت کے باعث ان موسمی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ہے۔

حالیہ طوفانوں نے رینگنے والے جانوروں اور زہریلے حشرات کے قدرتی ماحول کو شدید متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ آبادی والے علاقوں کی جانب رخ کررہے ہیں۔

اس صورتحال نے مقامی دیہات کے رہائشیوں میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔ 

شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ دیہی صحت مراکز میں ہنگامی بنیادوں پر زہر کش ادویات اور اینٹی وینم کے ذخائر میں اضافہ کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

ساتھ ہی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات کرتے ہوئے گھروں کے تمام داخلی راستوں اور سوراخوں کو بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 

خاص طور پر گرد آلود طوفان کے دوران باہر نکلنے سے گریز کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے تاکہ مزید کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔