اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا رابطہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے پیشِ نظر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جہاں صدر پوٹن نے روس کی جانب سے سعودی عرب کی خودمختاری اور اس کی سرزمین کے تحفظ کے لیے حمایت کا یقین دلایا۔

مزید برآں بحری جہاز رانی کی سلامتی اور عالمی معیشت پر منفی اثرات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر علاقائی و بین الاقوامی اہمیت کے حامل متعدد امور اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی نقطۂ نظر کا تبادلہ کیا گیا۔