اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

وزیر دفاع  سے یونانی ہم منصب کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ان کے یونانی ہم منصب نیکوس دیندیاس نے اہم ملاقات کی۔

مزید پڑھیں

ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے وسیع تر امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر خطے کی موجودہ صورتحال اور مملکت سمیت دیگر ممالک پر ہونے والے ایرانی حملوں کے تسلسل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے ایرانی حملوں کے عالمی امن و سلامتی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور ان کے تدارک پر غور کیا۔

اجلاس میں سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویل، نائب وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف نے بھی شرکت کی۔

prince khalid bin salman with greece counterpart 2
(فوٹو: واس)

یونانی وفد میں سعودی عرب کے لیے یونان کی سفیرہ کترینہ فارفاریجو اور ملٹری اتاشی کرنل پاناجیوٹس نوسیاس شامل تھے۔ 

مملکت کی جانب سے ایتھنز میں تعینات ملٹری اتاشی کرنل قطیم بن فراج السہلی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فریقین نے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے باہمی ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا۔ 

prince khalid bin salman with greece counterpart 3
(فوٹو: واس)