اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

موسمِ بہار میں طائف کے گلاب سے عرق کشید کرنے کی قدیم روایت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

طائف کے گلاب سے عرق کشی کا عمل خطے کی قدیم ترین زرعی روایت میں سے ایک ہے، جو موسمِ بہار میں گلاب کی کٹائی کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں

یہ موسم تقریباً 45 دن جاری رہتا ہے جس میں پھولوں کی خوشبو اور تیل کو محفوظ رکھنے کے لیے انہیں طلوعِ فجر سے قبل توڑا جاتا ہے۔

مقامی کاشتکار عالی الشیخ کے مطابق کٹائی کے بعد گلابوں کو روایتی کارخانوں میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں انہیں تانبے کے بڑے برتنوں میں پانی کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔

ان برتنوں کو مقامی زبان میں پقدور الطبخ کہا جاتا ہے، جنہیں  احتیاط

کے ساتھ بند کر کے ہلکی آنچ پر گرم کیا جاتا ہے۔

taif rose 1
(فوٹو: واس)

گرم کرنے کے عمل سے پیدا ہونے والی بھاپ خوشبو دار تیل سے بھرپور ہوتی ہے، جو خاص پائپوں کے ذریعے ٹھنڈک پہنچانے والے برتنوں تک پہنچتی ہے۔ 

یہاں بھاپ ٹھنڈی ہو کر مائع کی شکل اختیار کر لیتی ہے، جس سے اعلیٰ معیار کا عرق گلاب اور دنیا کا مہنگا ترین عطر کشید کیا جاتا ہے۔

اس عمل میں درجہ حرارت اور وقت کا درست تعین انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ مصنوعات کا معیار اور پاکیزگی برقرار رہے۔ 

taif rose 3
(فوٹو: واس)

ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے پیداواری صلاحیت کو بہتر کردیا ہے، تاہم مقامی افراد آج بھی اپنی روایتی مہارتوں کو ترجیح دیتے ہیں جو طائف کے ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہیں۔

طائف کے گلاب سے تیار کردہ عرق اور تیل کا استعمال وسیع پیمانے پر کیا جاتا ہے۔ 

یہ مصنوعات عطر، بخور، کاسمیٹکس اور جلد کی دیکھ بھال (اسکن کیئر) کی اشیا میں استعمال ہوتی ہیں، جبکہ روایتی کھانوں، مشروبات اور مٹھائیوں میں ذائقہ و خوشبو بڑھانے کے لیے بھی اس کا استعمال ایک اہم روایت ہے۔

taif rose 5
(فوٹو: انٹرنیٹ)
taif rose 4
(فوٹو: واس)