اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

الجزیرہ ایئرویز کی پاکستان کے لئے پروازیں بحال

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق
Picture of محمد عرفان شفیق

محمد عرفان شفیق

نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ کویت

کویت اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطہ دوبارہ قائم ہو گیا ہے جس کے تحت لاہور کے لیے الجزیرہ ایئرویز کی پہلی پرواز براستہ دمام روانہ ہو چکی ہے۔ 

یہ اقدام حالیہ جنگ کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان سفری اور تجارتی روابط کو مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے لاہور جانے والی الجزیرہ ایئرویز کی پہلی پرواز کو رخصت کیا ہے۔ 

الجزیرہ ایئرویز نے کہا ہے ہفتہ وار 6 پروازیں چلائی جائیں گی، جن میں لاہور، اسلام آباد ’3 اپریل سے‘ اور کراچی ’7 اپریل سے‘ شامل ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان سفری روابط کو مزید فعال بنائیں گی۔