امارات ایئرلائن اور فلائی دبئی نے اپنے تجارتی شراکت داروں کو نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایرانی شہریوں کو فوری طور پر متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ایرانی شہریوں کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ DXB کے ذریعے عبور کرنے سے بھی منع گیا ہے۔
اس فیصلے میں تمام ایرانی پاسپورٹ ہولڈرز، متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزا رکھنے والے افراد، ہر قسم اور پیشے کے اور وزٹ ویزا یا ٹورسٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جو ایرانی شہری اس وقت متحدہ عرب امارات کے باہر موجود ہیں، بشمول اقامہ ہولڈر مقیم افراد، ان کا داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔
اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے قریبی رشتہ دار ’والدین، بیوی، شوہر، بچے اور بھائی بہن‘ مسافر ہونے کی صورت میں مستثنیٰ ہیں، بشرطیکہ سفر سے قبل FCC سینٹر سے منظوری حاصل کی جائے۔
نوٹیفیکیشن میں تمام شراکت داروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور کسی بھی ایسے مسافر کی بکنگ نہ کریں جو پابندیوں کے دائرہ میں آتا ہو جب تک کہ استثنا کی شرائط پوری نہ ہوں۔