کنگ شاہ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے غزہ کے وسط میں بے گھر فلسطینی کی جانب سے دی گئی فریاد پر فوری طور پر لبیک کہا ہے۔
فلسطینی شہری نے اپنے اور اپنے بچوں کے لیے خیمہ فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔
مذکورہ خاندانخستہ حال جھونپڑی میں رہائش پذیر تھا جبکہ بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
مزید پڑھیں
یہ امداد غزہ میں فلسطینی عوام کے لیے جاری سعودی عوامی امدادی مہم کے تحت فراہم کی گئی۔
کنگ سلمان سینٹر کے شراکت دار سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثہ کی ٹیمیں خاندان کے مقام پر پہنچیں جہاں مناسب جگہ پر خیمہ فراہم کر کے نصب کیا گیا تاکہ اس خاندان کو موسم کی سختیوں اور اس کی تبدیلیوں سے تحفظ فراہم ہو سکے۔
اس کے علاوہ ٹیم نے بستر، روزمرہ استعمال کی بنیادی ضروریات، غذائی پیکٹس اور بچوں کے لیے گرم کپڑے بھی فراہم کیے، جس سے بے گھر خاندان کی فوری ضروریات پوری ہو سکیں۔
متاثرہ خاندان نے اس انسان دوست اور فراخ دلانہ امداد پر سعودی عرب کا دلی شکریہ اور گہرا امتنان ظاہر کیا۔