اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ریاض میں ملک محمد بلال احمد کے اعزاز میں عشائیہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وقاص حیدر

نمائندہ اوورسیز پوسٹ- ریاض

سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ریاض ریجن کے سبکدوش ہونے والے مینجر ملک محمد بلال احمد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے شرکا سفارتی اور کمیونٹی کے اراکین تھے جنہوں نے ان کی خدمات کو بھرپور سراہا ہے۔

مزید پڑھیں

   دار الحکومت ریاض میں سیاسی و سماجی شخصیت شیخ سعید احمد کی جانب سے منعقدہ تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارتی، سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات شریک تھیں۔ 

اس موقعہ پر سفارت خانہ پاکستان کے پریس اتاشی حسیب سلطان، ویلفئیر اتاشی نجم نواز ثاقب، چوہدری سجاد اور شیخ سعید احمد نے پی آئی اے ریاض کے منیجر ملک محمد بلال کی خدمات

کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے قومی ادارہ ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو سفری سہولیات فراہم کرتا آ رہا ہے اور ملک محمد بلال نے بڑی فرض شناسی اور تندہی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو ادا کیا ہے۔

اس موقعہ پر ملک محمد بلال کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کر رہی ہے اور بطور پی آئی اے عہدیدار ان کی ہمیشہ کوشش رہی کہ وہ پاکستانی کمیونٹی اور ادارے کے درمیان روابط کو بڑھائیں تاکہ اسکا ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔

@overseas.post پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ریاض کے سبکدوش ہونے والے مینجر ملک محمد بلال احمد کے اعزاز میں تقریب #op #overseaspostjeddah #gcc ♬ original sound - Overseas Post