محمد شفیق عرفتان
نمائندہ اوورسیز پوسٹ- کویت
کویت میں HORECA 2026 نمائش کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں ہوٹلنگ سے شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی ہے۔
نمائش میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ میں استعمال ہونے والی نئی ٹیکنالوجی اور اشیا حاضرین کی توجہ کا خاص مرکز تھیں۔
دو روزہ اس نمائش میں مختلف شیف کے درمیان مختلف طرز کے پکوانوں کے مقابلے میں منعقد کئے گئے۔
چائینز، کانٹیننٹل، عرب اور چاکلٹس کے شیف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انتظامیہ نے نمائش کے آخری روز جیتنے والے شیفس میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
نمائش میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔