سعودی وزارتِ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کے میزائل اور ڈرون کے خلاف دفاع اور ان کے گرنے کی جگہوں سے متعلق معلومات، ویڈیو اور تصاویر شائع کرنا یا شیئر کرنا منع ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے عوام کو یاد دلایا کہ وہ کسی بھی مشتبہ فضائی سرگرمی، ڈرون یا میزائل کی اطلاع دینے کے لیے ایپلیکیشن ’توکلنا‘ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔
یہ سروس شہریوں اور مقیم افراد کو موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر کسی بھی مشتبہ فضائی مشاہدے کی رپورٹ کریں تاکہ متعلقہ ادارے بروقت کارروائی کر کے ملک کی حفاظت اور وسائل کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔