سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے آج فرانس میں منعقدہ جی 7 وزارتی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات جی 7 وزارتی اجلاس کے دوران فرانس کے علاقے فو دی سیرنی میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیرِ بحث آئے۔