اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

سعودی عرب میں نان آئل برآمدات میں 22 فیصد اضافہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی محکمہ شماریات نے آج جمعرات کو جاری کردہ ڈیٹا میں کہا ہے کہ گزشتہ جنوری میں نان آئل برآمدات ’ری ایکسپورٹ سمیت‘ سالانہ بنیاد پر 22.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

جبکہ ملکی نان آئل برآمدات ’ری ایکسپورٹ کو خارج کر کے‘ میں 9.9 فیصد کمی دیکھی گئی۔

اسی مدت میں ری ایکسپورٹ کی گئی اشیاء کی قیمت 95.5 فیصد بڑھ گئی جس کی بڑی وجہ مشینیں، آلات اور برقی سامان اور ان کے پرزے کی برآمدات میں 78.2 فیصد اضافہ ہے، جو کل ری ایکسپورٹ کا 46.1 فیصد بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق جنوری 2026 کے لیے بین الاقوامی تجارتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2025 کے مقابلے میں اشیائی برآمدات میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تیل کی برآمدات میں 6.4 فیصد کمی ہوئی۔

تیل کی برآمدات کا کل برآمدات میں حصہ جنوری 2025 میں 72.6 فیصد سے جنوری 2026 میں 67 فیصد تک کم ہو گیا۔

درآمدات کے حوالے سے جنوری 2026 میں 6.5 فیصد اضافہ کیا گیا۔ 

تجارتی توازن کے حوالے سے دیکھا جائے تو سالانہ بنیاد پر اضافے میں جنوری 2025 کے مقابلے میں 17.5 فیصد کمی ہوئی۔ 

غیر تیل والی برآمدات ’ری ایکسپورٹ سمیت‘ کا درآمدات میں حصہ جنوری 2026 میں 40.0 فیصد تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2025 میں یہ 34.9 فیصد تھا، جس کی وجہ نان آئل والی برآمدات میں 22.1 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 6.5 فیصد اضافہ ہے۔

multicolored cargo containers stacked at a commerc 2026 01 11 09 44 33 utc

رپورٹ کے مطابق مشینیں، آلات اور برقی سامان اور ان کے پرزے غیر تیل والی برآمدات میں سب سے اہم شے ہیں، جو کل غیر تیل والی برآمدات کا 24.2 فیصد بنتی ہیں اور جنوری 2025 کے مقابلے میں 77.5 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ 

اس کے بعد کیمیکل مصنوعات آتی ہیں، جو غیر تیل والی برآمدات کا 19.2 فیصد بنتی ہیں اور جنوری 2025 کے مقابلے میں 3.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔

industrial import export port prepare to load cont 2026 03 25 00 19 24 utc

دوسری جانب سب سے اہم درآمدی اشیاء میں مشینیں، آلات اور برقی سامان اور ان کے پرزے” شامل ہیں، جو کل درآمدات کا 30.3 فیصد بنتی ہیں اور جنوری 2025 کے مقابلے میں 23.7 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ 

اس کے بعد نقل و حمل کے آلات اور پرزے آتے ہیں، جو کل درآمدات کا 13.7 فیصد بنتے ہیں اور جنوری 2025 کے مقابلے میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔