اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

کبابش آرٹ کونسل میں ذکاء اللہ محسن کے اعزاز میں تقریب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

کبابش آرٹس کونسل جدہ کے چیئرمین ملک علی خورشید اور صدر آفتاب ترابی کی جانب سے معروف صحافی اور پاک میڈیا فورم ریاض کے صدر ذکاء اللہ محسن کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیہ دیا گیا
تقریب میں کبابش آرٹس کونسل جدہ کے تمام عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

مزید پڑھیں

 کرعشائیے کے دوران ادب، ثقافت اور اردو زبان کے فروغ سے متعلق مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
شرکاء نے اردو ادب کے حوالے سے کبابش آرٹس کونسل کی جانب سے کی جانے والی مسلسل اور مؤثر کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر چیئرمین مک علی خورشید سلطان نے کہا کہ کونسل ادب کے فروغ کے لیے بھرپور جد و جہد کر رہی ہے اور اسی مقصد

کے تحت ہر ماہ کوئی نہ کوئی ادبی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے تاکہ ادبی ذوق کو پروان چڑھایا جا سکے۔
تقریب میں چوہدری عمر نذیر جٹ، عمران شاہ، چوہدری طارق راجہ، احسان (قومی یکجہتی)، کنوینر سردار وقاص عنایت اللہ، کاشف، عرفان ملک اور ارسلان ملک سمیت دیگر دوست احباب بھی شریک ہوئے۔

شرکاء نے اس ادبی نشست کو اردو ادب کے فروغ اور صحافتی و ادبی حلقوں کے مابین روابط کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔
آخر میں مہمانِ خصوصی ذکاء اللہ محسن کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی ایسی ادبی محافل کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔