ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستانی وزیر اعظم نے سعودی عرب کے لیے اپنے ملک کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاکستان ہمیشہ مضبوطی کے ساتھ مملکت کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ایران کی جانب سے ہونے والی بار بار کی جارحیت، جو اس کی سلامتی اور خودمختاری کو متاثر کرتی ہے، کے خلاف اس کا ساتھ دے گا۔
برطانوی وزیر اعظم کا رابطہ
دوسری جانب ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے برطانوی وزیرِ اعظم نے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
گفتگو میں مملکت کی سرزمین کو نشانہ بنانے والی ایرانی جارحیت کے تسلسل کی مذمت اور اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
گفتگو کے دوران ان حملوں کو علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو مسترد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ مملکت اور پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔