اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--

جنگ بندی اور مذاکرات کے لئے ایران سے 6 شرائط پر عملدرآمد کا مطالبہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ جنگ کے تین ہفتوں بعد آئندہ مرحلے کے تعین کے لیے ابتدائی اقدامات شروع کر دیے ہیں جبکہ تہران کے ساتھ ممکنہ سفارتی راستہ کھولنے کے اشارے بھی مل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکا کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران سے اہم شرائط منوانا چاہتا ہے، جن میں آبنائے ہرمز کی بحالی، یورینیم کی افزودگی پر کنٹرول، جوہری و میزائل پروگرام پر پابندیاں، اور خطے میں اتحادی گروہوں کی حمایت ختم کرنا شامل ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق ادھر ٹرمپ نے جنگ میں کمی پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم امریکی حکام کے مطابق فوجی کارروائیاں مزید چند ہفتے جاری رہ سکتی ہیں تاکہ دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔

پسِ پردہ، امریکی ایلچی ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں جبکہ براہِ راست رابطہ نہ ہونے کے باوجود مصر، قطر اور برطانیہ کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ 

ایران نے مذاکرات پر اصولی آمادگی ظاہر کی ہے، مگر فوری جنگ بندی، ضمانتیں اور معاوضہ جیسی سخت شرائط پیش کی ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ رہنے کے لیے کلک کریں

دونوں فریقوں کے درمیان اب بھی نمایاں اختلاف موجود ہیں تاہم بعض معاملات، خصوصاً منجمد ایرانی اثاثوں کے حوالے سے محدود پیش رفت کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔