اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

معراج اسلام کی سربلندی ہے، مسجد نبوی میں جمعہ کا خطبہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

امام و خطیبِ مسجدِ نبوی شیخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمن الحذیفی نے معجزۂ اسراء و معراج پر جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نبی ﷺ کو رات کے وقت مسجدِ حرام سے بیت المقدس لے جایا گیا، پھر وہاں سے ساتویں آسمان تک عروج عطا فرمایا گیا تاکہ آپﷺ اللہ تعالیٰ کی عظیم نشانیاں ملاحظہ فرمائیں۔ 

یہ واقعہ نبی کریمﷺ کے لیے عظیم اعزاز، آپﷺ کی نبوت کی صداقت کی دلیل اور تمام رسولوں اور مخلوقات کے درمیان آپ کے بلند مقام کا اظہار ہے۔

مزید پڑھیں

شیخ علی الحذیفی نے واضح کیا کہ اسراء اللہ تعالیٰ کی بڑی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے اور معراج اس سے بھی بڑی نشانی ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل حضرت محمدﷺ کو خاص عزت عطا فرمائی، آپﷺ کے تمام غم اور فکر دور کر دیں اور دعوتِ دین کے راستے میں پیش آنے والی شدید آزمائشوں، تکالیف اور اذیتوں کو جو مضبوط پہاڑ بھی برداشت نہ کر سکیں،اس معجزے کے ذریعے آپﷺ 

کے لیے آسان فرما دیا۔

امام و خطیبِ مسجدِ نبوی نے وضاحت کی کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی عزت و قدرت کے ساتھ اپنے رسولِ کریمﷺ کو بلند آسمانوں تک، عرشِ عظیم کے مالک کی بارگاہ تک بلند فرمایا تاکہ آپﷺ کا مرتبہ مزید بلند ہو، آپﷺ کو عزت دی جائے اور کفار کے رویّوں پر آپﷺ کے لیے تسلی اور دلجوئی ہو۔ 

یہ واقعہ اس دین کے لیے تمہید اور تیاری بھی تھا، جسے بعد میں ہر میدان میں واضح غلبہ نصیب ہونا تھا، حتیٰ کہ وہ تمام ادیان پر غالب آ جائے۔

image 2012123970078752768

شیخ نے کہا ہے کہ رسولِ اکرمﷺ کو آسمانوں تک بلند کرنا دراصل اسلام کی دائمی سربلندی کی علامت ہے، کیونکہ اسلام ہمیشہ بلند رہنے والا ہے اور اس پر کوئی چیز غالب نہیں آ سکتی جیسے کہ نبیﷺ کو ایسا مقام عطا کیا گیا جو آپﷺ سے پہلے کسی رسول کو حاصل نہ ہوا۔
پس خوشخبری ہے اس کے لیے جو آپﷺ کی نصرت کرے، اور ہلاکت ہے اس کے لیے جو آپﷺ سے دشمنی کرے اور آپ کو تنہا چھوڑ دے۔