اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

ایوان شاہی: چاند نظر نہیں آیا، کل 30 واں روزہ ہے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعرات چاند نظر نہیں آیا، اس بنا پر کل جمعرات کو 30 واں روزہ ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج بدھ، 29 رمضان المبارک 1447ھ، بمطابق 18 مارچ 2026ء، سپریم کورٹ نے اجلاس منعقد کیا تاکہ اس سال 1447ھ میں ہلالِ شوال کی رویت کے حوالے سے آنے والی اطلاعات کا جائزہ لیا جا سکے۔

ایوان شاہی نے کہا ہے کہ تمام معلومات کا بغور مشاہدہ اور غور و فکر کرنے کے بعد اور فیصلہ نمبر 204/هـ کی روشن میں، جس کے مطابق یکم رمضان 1447ھ، بمطابق 18 فروری 2026ء، رمضان المبارک کا آغاز ہوا تھا، اور ہلالِ شوال کی رویت اس شام ثابت نہ ہونے کی وجہ سے، جیسا کہ نبی ﷺ نے فرمایا:

’اگر ہلال نظر نہ آئے تو رمضان کے 30 دن مکمل کریں‘ (صحیح البخاری)

اس بنا پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل جمعرات، 30 رمضان 1447ھ، بمطابق 19 مارچ 2026ء، رمضان کا مکمل تیسواں دن ہوگا۔

جمعہ، 1 شوال 1447ھ، بمطابق 20 مارچ 2026ء، عید الفطر المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی۔

 

سپریم کورٹ نے خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد، تمام شہریوں اور مقیمین، اور مسلمانوں کو عید الفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے

اس سے قبل تمیر، شقرا اور الحریق کی رصد گاہوں میں رویت ہلال کمیٹیوں نے کہا ہے کہ مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے چاند دیکھنے میں دشواری ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور دیگر عرب و اسلامی ممالک میں آج بدھ کو عید الفطر کے چاند کی رؤیت کا اہتمام کیا گیا تاہم فلکیاتی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ آج چاند نظر آنا ’ناممکن‘ ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج بدھ 29 رمضان کی شام شوال کے چاند کو دیکھنے کی کوشش کریں تاکہ عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے، جو جمعرات یا جمعہ کو متوقع ہے۔

دوسری جانب ریاض ریجن کی بلدیہ نے تمیر، شقراء اور الحریق رصد گاہوں کو مکمل طور پر تیار کر لیا ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات میں قائم انٹرنیشنل فلکیاتی مرکز نے کہا ہے کہ آج بدھ کو چاند کی رؤیت دنیا بھر میں ممکن نہیں کیونکہ چاند غروبِ آفتاب سے پہلے ہی غروب ہو جائے گا۔

اس بنا پر امکان ہے کہ رمضان کے 30 دن مکمل ہوں گے اور عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی۔