اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

حج کی تیاری: عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک واپس روانگی کی ہدایت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ ویزا پر آنے والے زائرین کے لیے مملکت سے روانگی کی آخری تاریخ یکم ذی قعدہ 1447 ہجری (18 اپریل 2026) ہے۔

مزید پڑھیں

یہ اعلان وزارت کے آفیشل پلیٹ فارم پر زائرین کے سوالات کے جواب میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ حکام نے بیرون ملک سے آنے والے تمام زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام نہ کریں۔

انتباہ کے مطابق مقررہ وقت سے زیادہ قیام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں قید و جرمانے شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ویزا مدت ختم ہونے کے بعد بھی قیام کرنے والے زائرین کو پناہ دینے، انہیں ملازمت فراہم کرنے یا ان کی نقل و حمل میں مدد کرنے سے گریز کریں۔

ایسے اقدامات قوانین کی سنگین خلاف ورزی تصور کیے جائیں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق جو شخص بھی غیر قانونی طور پر قیام پذیر زائرین کی معاونت یا پردہ پوشی کرے گا، اسے قید، جرمانے اور ملک بدری جیسی سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

حکام نے عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے زائرین کی واپسی کی نگرانی کریں۔ 

اگر کوئی زائر مقررہ وقت پر واپس نہ جائے تو کمپنیوں کو فوری طور پر رپورٹ کرنا ہوگا، بصورت دیگر ان پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔