اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

امارات نے مزید 13 ایرانی بیلسٹک میزائل اور 27 ڈرون گرا دیے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی)

متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے 13 بیلسٹک میزائل اور 27 ڈرونز کو فضا ہی میں کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق یہ کارروائی ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی (وام) کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد سے اب تک دفاعی نظام مجموعی طور پر 327 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1699 ڈرونز کو تباہ کر چکا ہے۔ یہ تمام ہتھیار براہ راست ایرانی سرزمین سے اماراتی حدود کی جانب فائر کیے گئے تھے۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 2 اماراتی فوجی جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف قومیتوں کے 6 شہری بھی ان حملوں کی زد میں آ کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ ان حملوں میں اب تک 158 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک جبکہ دیگر کو معمولی یا درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں ۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ 

حکام کے مطابق ملک کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔