بین الاقوامی فلکیات مرکز کے ڈائریکٹر انجینئر محمد شوکت عودہ نے عید کے ہلال کی رویت سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سائنسی حسابات کے مطابق عید الفطر کی تاریخ بعض اسلامی ممالک میں جمعہ 20 مارچ اور ہفتہ 21 مارچ کے درمیان مختلف ہو سکتی ہے، جس کی وجہ ہلال کی رویت کے حالات اور رمضان کے آغاز میں فرق ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق انجینئر محمد شوکت عودہ نے کہاہے کہ وہ ممالک جنہوں نے رمضان بدھ 18 فروری کو شروع کیا، وہاں بدھ 18 مارچ کو ہلال دیکھنا ممکن نہیں ہوگا اور جمعہ 20 مارچ عید الفطر کا پہلا دن ہوگا تاہم بعض علاقوں میں ہلال دیکھنے میں دشواری کے باعث ہفتہ 21 مارچ کو عید منائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے اہم شہروں میں ہلال کی رویت کے امکانات بھی پیش کیے جن
میں ریاض اور ابوظبی میں دوربین کے ذریعے مشکل سے ممکن، قاہرہ، عمان اور بیت المقدس میں صرف صاف موسم میں ممکن، رباط میں بہت مشکل جبکہ جکارتہ میں حتیٰ کہ دوربین سے بھی ممکن نہیں۔
عودة نے کہا کہ ہلال کی رویت سورج سے زاویائی فاصلہ، عمر، اور افق پر قیام کے عوامل سے جڑی ہے اور جمعرات کے متوقع حالات کم از کم حدود کے قریب ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے آج بدھ کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے جبکہ رویت ہلال کمیٹیاں آج چاند دیکھنے کی کوشش کریں گی۔