بحرین کی جنرل کمانڈ برائے دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ایرانی جارحیت کے آغاز سے اب تک 130 میزائل اور 234 ڈرون طیارے جو بحرین کو نشانہ بنا رہے تھے، روک کر تباہ کر دیے ہیں۔
بحرین کی جنرل کمانڈ برائے دفاع نے بحرین نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شہری مقامات اور نجی املاک کو نشانہ بنانے کے لیے بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں کا استعمال بین الاقوامی انسانی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں
انہوں نے زور دیا کہ یہ سنگین حملے خطے میں امن و سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔