ریاض ریجن میونسپلٹی نے عید الفطر کے چاند کی رویت کے پیش نظر تمیر، شقراء اور الحریق کی رصد گاہوں میں ہلال دیکھنے کے لیے مکمل تیار کر لیا ہے۔
یہ اقدامات رویتِ ہلال کمیٹیوں کی معاونت اور ماہرین و دلچسپی رکھنے والے افراد کے استقبال کے لیے مقامات کی مکمل تیاری کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان تیاریوں میں رصد گاہوں تک جانے والی سڑکوں کی بہتری شامل ہے تاکہ آمدورفت آسان اور ہموار ہو، اس کے ساتھ ساتھ موجودہ مقامات اور سہولیات کی مرمت، استقبالیہ مقامات اور پارکنگ ایریاز کی تیاری اور رصد گاہوں کے اطراف میں حفاظتی معیار کو بلند کیا گیا ہے۔
مزید برآں رویتِ ہلال کمیٹیوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی ہے
تاکہ فیلڈ ورک منظم انداز میں انجام دیا جا سکے اور مشاہدے کے لیے موزوں ماحول فراہم ہو۔
واضح رہے کہ رویت ہلال کے لیے تمیر رصد گاہ نمایاں ہے، جہاں جدید اور ترقی یافتہ رصد گاہ قائم ہے اور جس کی بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے۔
اسی طرح شقراء رصد گاہ بھی ہلال کی رویت کے لیے ایک سرکاری مقام کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ الحریق کا مقام اپنی بلند جگہ اور براہِ راست مشاہدے کی سہولت کی وجہ سے اہمیت رکھتی ہے۔