سعودی عرب کی روڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ یکم سے 28 رمضان 1447ھ کے دوران حرم مکی شریف کی جانب جانے والی سڑکوں پر 27 لاکھ 90 ہزار سے زائد گاڑیاں گزری ہیں۔
یہ اعداد و شمار رمضان المبارک کے دوران زائرین کی خدمت کے لیے ادارے کی تیاریوں، آپریشنل منصوبوں اور فنی عملے کی مکمل استعداد کے تحت سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے بتایا کہ ان اقدامات کا مقصد معتمرین اور نمازیوں کو محفوظ اور ہموار سفری سہولت فراہم کرنا ہے، جس سے زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ کاوشیں سعودی وژن 2030 کے اس ہدف کی بھی حمایت کرتی ہیں جس کے تحت 2030 تک 3 کروڑ معتمرین کی میزبانی کا منصوبہ ہے۔
اتھارٹی نے مزید بتایا کہ اس عرصے کے دوران یومیہ اوسط ٹریفک تقریباً ایک لاکھ 6 ہزار گاڑیوں پر مشتمل رہی، جبکہ جمعرات 16 رمضان کو سب سے زیادہ ٹریفک ریکارڈ کی گئی جو تقریباً ایک لاکھ 26 ہزار گاڑیوں تک پہنچ گئی۔