اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مشرقی ریجن اور الخرج میں متعدد ڈرون طیارے تباہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وزارتِ دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل رکنی ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاعی افواج نے مشرقی ریجن کی فضائی حدود میں دشمن کی 7 ڈرون طیاروں کو ناکارہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کارروائی فضائی دفاعی نظام کے تحت انجام دی گئی اور یہ مملکت کی فضائی حدود اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے تاکہ قومی سلامتی کو نشانہ بنانے والی کسی بھی ممکنہ دھمکی کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

قبل ازیں ترجمان نے بتایا کہ مشرقی علاقے میں مزید 8 ڈرون طیاروں کو بھی روکا اور تباہ کیا گیا۔

اسی طرح انہوں نے یہ بھی کہا کہ فضائی دفاعی افواج نے صوبہ الخرج میں دو ڈرون طیاروں کو بھی مار گرایا۔