سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ جو بھی شخص اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ٹرانسپورٹ فراہم کرے گا، ان کے لیے سہولت فراہم کرے گا، چھپائے گا، پناہ دے گا یا کسی بھی طریقے سے مدد کرے گا وہ سنگین جرم کا ارتکاب کرے گا۔
ایسا کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کے علاوہ، اگر وہ غیر ملکی ہے تو ملک بدر بھی کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دیں۔
وزارت شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہ کریں۔