متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع نے آج پیر کو ایران سے آنے والے 6 بیلسٹک میزائل اور 21 ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاع نے 304 بیلسٹک میزائلز، 15 کروز میزائلز اور 1627 ڈرونز کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
وزارت دفاع کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ان حملوں میں مسلح افواج کے دو اہلکار شہید اور مختلف قومیتوں کے 5 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 145 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت معمولی سے شدید تک ہے۔
وزارت دفاع نے یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات ہر وقت مکمل تیاری
اور چوکسی کے ساتھ موجود ہے اور کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے، ریاست کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور قومی مفادات و وسائل کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔