کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امدادنے سعودی عرب کی طرف سے بنگلہ دیش کو امدادی تحفہ پیش کیا ہے جس میں 12,500 کارٹن کھجوریں شامل ہیں جن کا مجموعی وزن تقریباً ایک سو ٹن ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ امداد سینٹر کی جانب سے بنگلادیش میں سعودی سفارت خانے کے قائم مقام ناظم الامور خالد آل حدال نے بنگلادیشی حکام کے حوالے کی۔
اس موقع پر مغربی ایشیا ڈویژن کے ڈائریکٹر محمد بشیر، وزارتِ آفات و ریلیف کے ڈائریکٹر راسل صبرین اور مرکز کے نمائندے بھی موجود تھے۔
امداد کی حوالگی دارالحکومت دھاكہ میں واقع سعودی سفارت خانے میں انجام پائی۔
یہ تحفہ ان امدادی اور انسانی پروگراموں کا حصہ ہے جو سعودی حکومت دنیا کے مختلف برادر اور دوست ممالک کو فراہم کرتی ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔