متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجيرہ میں واقع الفجیرہ آئل انڈسٹریز کے علاقے میں ڈرون حملے کے باعث آگ لگ گئی۔
تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ الفجیرہ کی سول ڈیفنس ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔
متعلقہ ٹیمیں تادم تحریر آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ واقعے سے ہونے والے مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں۔