اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

صفا مروہ کی 67 سالہ ارتقائی تاریخ  ’تصویری دستاویز‘ میں محفوظ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: وزارت حج و عمرہ)

وزارتِ حج و عمرہ نے ’من ذاکرۃ الحرم (حرم کی یاد سے)‘ کے عنوان سے ایک تاریخی تصویری دستاویز جاری کی ہے، جس میں صفا مروہ کی 67 برس پر محیط ترقی اور مملکت کی شاندار خدمات دکھائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اس دستاویز میں 2 مختلف ادوار کی تصاویر شامل کی گئی ہیں، جو مملکت کی جانب سے حرمین شریفین کی خدمت اور اللہ کے مہمانوں کے لیے طویل عزم کی عکاس ہیں۔

پہلی تصویر سن 1380 ہجری کی ہے جو ماضی کی روحانیت کی عکاس ہے۔ اس کے برعکس سن 1447 ہجری کی جدید تصویر صفا مروہ میں جاری مسلسل دیکھ بھال اور تعمیراتی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔

نئی تصویری دستاویز میں صفا مروہ کی توسیع اور جدید سہولیات کا عملی نمونہ نظر آتا ہے۔ یہ سہولیات عازمین اور معتمرین کو مناسکِ حج و عمرہ کی ادائیگی میں آسانی اور مکمل سکون فراہم کرنے کے لیے ہیں۔

وزارتِ حج و عمرہ نے کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری اس دستاویز میں کہا کہ دہائیوں کا یہ سفر اللہ کے گھر آنے والوں کی خدمت کے لیے ہماری انتھک اور مسلسل کوششوں کا عکاس ہے۔

وزارت نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت ایک عظیم اعزاز ہے۔ مملکت اس فریضے کو ہر دور میں اپنی اولین ترجیح اور اعلیٰ ترین مقصد سمجھتے ہوئے نسل در نسل انجام دے رہی ہے۔