اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

فلکیاتی حساب سے عید 20 کو متوقع، جمعرات کو چاند دیکھا جائے گا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مسلمان دنیا بھر میں عید الفطر کی خوشیوں کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ عید کے پہلے دن کی تاریخ ان دنوں سرچ انجنز پر نمایاں موضوع بنی ہوئی ہے۔

العربیہ کے مطابق متعلقہ ادارے مختلف علاقوں میں شرعی اور فلکیاتی کمیٹیوں کے ذریعے 2026 کے عید الفطر کے چاند کی رویت کی نگرانی کر رہے ہیں، اور رویت کے دن سورج غروب ہونے کے بعد نتیجے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

اس سلسلے میں مصری دار الافتاء نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر 2026 کے چاند کی رویت جمعرات 29 رمضان 1447 ہجری بمطابق 19 مارچ 2026 کو کی جائے گی۔ 

ادارہ اس مقصد کے لیے ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں روانہ کرتا ہے جو غروبِ آفتاب کے بعد چاند کا مشاہدہ کرتی ہیں اور پھر سرکاری طور پر میڈیا کے ذریعے نتیجہ جاری کیا جاتا ہے۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر غروبِ آفتاب کے بعد تقریباً 30 منٹ تک رہے گا جبکہ قاہرہ میں اس کی مدت تقریباً 35 منٹ ہوگی۔ 

مصر کے دیگر علاقوں میں چاند 30 سے 37 منٹ تک نظر آنے کا امکان ہے جبکہ عرب اور اسلامی ممالک کے مختلف دار الحکومتوں اور شہروں میں اس کی مدت 11 سے 42 منٹ کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب مصر میں قومی فلکیاتی مرکز نے بتایا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق یکم شوال 1447 ہجری جمعہ 20 مارچ 2026 کو ہوگی جو عید الفطر کا پہلا دن بن سکتا ہے تاہم حتمی سرکاری اعلان چاند کی شرعی رویت کے بعد متعلقہ مذہبی ادارے کریں گے۔