عراق کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ عراقی ایئر ویز کی پہلی پرواز سعودی عرب کے شمال میں واقع عرعر ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔
یہ پرواز اس فضائی پل کا حصہ ہے جو بیرونِ ملک پھنسے عراقی شہریوں کے انخلا کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے یہ پروازیں سرکاری منصوبے کے تحت چلائی جا رہی ہیں، جس کا مقصد ان عراقی شہریوں کو وطن واپس لانا ہے جو مختلف وجوہ کی بنا پر ملک واپس نہیں جا سکے تھے۔
عرعر ایئرپورٹ سے شہریوں کو بعد ازاں زمینی راستے سے سرحد کے ذریعے عراق منتقل کیا جائے گا۔
اس سے قبل سعودی عرب میں عراق کے سفارت خانے نے اعلان کیا تھا کہ بیرونِ ملک پھنسے عراقی شہریوں کے استقبال کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ شہری فضائی راستے سے نئی دہلی اور قاہرہ سے مملکت پہنچیں گے، جہاں سے انہیں عرعر سرحدی گزرگاہ کے ذریعے بسوں کے ذریعے عراق منتقل کیا جائے گا۔