بحرینی سیکیورٹی فورسز نے معروف آرٹسٹ اور فوٹوگرافر مہدی طاہر الجلاوی کو حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں
عرب میڈیا کے مطابق مہدی طاہر الجلاوی پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایرانی جارحیت کی حمایت اور اشتعال انگیزی پھیلائی۔
واضح رہے کہ مہدی طاہر الجلاوی وہ آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے بحرین کا نیا الیکٹرانک پاسپورٹ بھی ڈیزائن کیا تھا اور اسے عالمی ادارے ’ریگولا‘ نے دنیا کے خوبصورت ترین 12 پاسپورٹس میں شمار کیا تھا۔
پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے ان کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں
علاوہ ازیں وزارت داخلہ نے 6 مزید افراد کو بھی گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر ایرانی جارحیت کو سراہنے اور غلط معلومات پھیلانے میں ملوث تھے۔ ان افراد پر امن عامہ خراب کرنے کا الزام ہے۔
وزارت داخلہ نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ غیر مصدقہ خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
دریں اثنا ایک اور کارروائی میں 4 بحرینی شہریوں کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جبکہ ایک ملزم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب رہا، جس کی تلاش جاری ہے۔