اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

غزہ میں ریت کا شدید طوفان، بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ گئیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: عرب میڈیا)

فلسطینی علاقے غزہ میں ہفتے کے روز ایک ریت کے ایک شدید طوفان نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث آسمان زرد رنگ ہو گیا اور پہلے سے جاری انسانی بحران میں بے گھر اور عارضی پناہ گاہوں میں رہنے والے فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

مزید پڑھیں

شہری دفاع کے مقامی حکام نے متاثرین کو خبردار کرتے ہوئے ضروری حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ادارے کے مطابق فضا میں پھیلی گرد آلود ہوا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے لوگوں خصوصاً مریضوں کو غیر ضروری طور پر گھروں، پناہ گاہوں یا خیموں سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ اگر کسی مجبوری کے تحت باہر نکلنا پڑے 

تو ناک کو کپڑے کے ماسک یا گیلے کپڑے سے ڈھانپ لیا جائے تاکہ گرد کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

gaza sand storm 7
(فوٹو: عرب میڈیا)

اسی طرح آنکھوں کو گرد سے محفوظ رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو آنکھوں کی الرجی یا حساسیت کا شکار ہیں۔

سول ڈیفنس نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے زیادہ مقدار میں پانی اور دیگر مشروبات استعمال کریں، خصوصاً رات میں، تاکہ فضا میں موجود گرد کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

ادارے نے بے گھر افراد کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے خیموں اور عارضی سایہ بانوں کو مضبوطی سے باندھیں تاکہ تیز ہواؤں کے باعث وہ اکھڑ نہ جائیں، خاص طور پر ساحلی علاقوں اور سمندر کے قریب خیموں میں رہنے والے افراد زیادہ خطرے سے دوچار ہیں۔

ریت کا یہ طوفان ایسے وقت آیا ہے جب غزہ کے رہائشی پہلے ہی سخت موسمی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سال آنے والی پچھلی آندھیوں نے کئی خیمے اکھاڑ دیے تھے جبکہ شدید سردی کے باعث اموات میں اضافہ ہوا تھا، جن میں بچوں اور شیر خواروں کی تعداد زیادہ تھی۔

اُدھر غزہ میں انسانی امداد اور ادویات کی شدید کمی کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں خراب موسمی حالات کے اثرات مقامی آبادی کی صحت اور روزمرہ زندگی پر مزید گہرے ہو رہے ہیں۔