محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے رش کے باعث مسجد الحرام تک آمد و رفت میں صرف عمرہ زائرین کو ترجیح دی جائے گی۔
محکمہ امن عامہ نے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران عمرہ ادا کرنے والوں کی بڑی تعداد کے باعث شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے حرم شریف میں صرف نماز ادا کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قریبی محلوں کی مساجد میں نماز ادا کریں۔
محکمے نے کہا ہے کہ پورا مکہ مکرمہ حرم ہے اور حدود حرم میں واقع کی کسی بھی مسجد میں نماز ادا کرنے کا وہی ثواب ہے جیسا مسجد الحرام کا ہے۔
اس سے مسجد الحرام کے اطراف مرکزی علاقے میں رش کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں رش کے اوقات میں پارکنگ ایئریا سے حرم تک لے جانے والی بسوں سے صرف احرام پہننے والے معتمرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم ہوگی۔