بحرین کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ سائبر کرائمز سے نمٹنے والے شعبے نے 6 افراد کو گرفتار کلیا ہے۔
ان پر ایران کی جارحیت سے متعلق ویڈیوز نشر کرنے، اس سے ہمدردی ظاہر کرنے اور اس کی جارحانہ کارروائیوں کی حمایت کرنے کا الزام ہے۔
بحرینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ گرفتار افراد نے جھوٹی خبریں بھی پھیلائیں اور بحرین میں بعض مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
یہ ویڈیوز اور مواد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شیئر کیا، جس کا مقصد عوامی رائے کو گمراہ کرنا، شہریوں اور مقیم افراد میں خوف و ہراس پھیلانا اور امن و امان کو نقصان پہنچانا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے انہیں مزید تفتیش اور قانونی عمل کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور غیر مصدقہ ویڈیوز یا خبروں کو شیئر یا دوبارہ نشر کرنے سے گریز کریں، تاکہ قانونی ذمہ داری سے بچا جا سکے اور ملک کے امن و سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔
ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ کے لیے باخبر رہیں، کلک کریں